ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / NEET کے رزلٹ پر روک: فی الحال سماعت سے سپریم کورٹ نے کیاانکار

NEET کے رزلٹ پر روک: فی الحال سماعت سے سپریم کورٹ نے کیاانکار

Thu, 25 May 2017 22:29:42    S.O. News Service

نئی دہلی25مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نےNEET کے ٹیسٹ منسوخ کرنے کی درخواست پرفی الحال سماعت سے انکارکیاہے۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ مدراس ہائی کورٹ پہلے ہی معاملے کی سماعت کر رہا ہے اوراس نے NEET کے رزلٹ پرروک بھی لگا دی ہے۔ ایسے میں درخواست گزار اگلے ہفتے دوبارہ کیس کو سپریم کورٹ کے سامنے ذکرکریں۔ NGO چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے کہاگیاہے کہ7 مئی کوہوئے NEET کے امتحان کو منسوخ کیا جانا چاہئے، کیونکہ مختلف زبانوں میں دیے گئے ٹیسٹ پیپر میں سوال مختلف رہے اور یہ قوانین کے خلاف ہیں۔ اس کے علاوہ بہار میں کاغذ لیک بھی ہواتو اس معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرائی جائے۔اس سے پہلے خبرآئی تھی کہ مدراس ہائی کورٹ نے NEET یعنی کامن میڈیکل انٹرنس ایگزام کے رزلٹ پر روک لگا دی ہے۔ اس سلسلے میں سی بی ایس ای کو رزلٹ اعلان نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


Share: